Saturday , March 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ف12 فیصد تحفظات کیلئے ٹی آر ایس حکومت سنجیدہ

ف12 فیصد تحفظات کیلئے ٹی آر ایس حکومت سنجیدہ

سیاست کی تحریک سے بی سی کمیشن کا قیام ، کانگریس قائدین پر محمدشریف الدین کی تنقید

حیدرآباد ۔ /20 نومبر (پریس نوٹ) جناب محمد شریف الدین اسٹیٹ سکریٹری تلنگانہ راشٹرا سمیتی نے کانگریس قائدین پر 12 فیصد مسلم تحفظات کے مسئلہ پر صرف مگر مچھ کے آنسو بہانے اور سیاسی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی حقائق سے آنکھیں چرارہی ہے اور اسے صرف اپنے سیاسی مقاصد کی تکمیل کی فکر ہے ۔ 12 فیصد مسلم تحفظات کے مسئلہ پر کانگریس قائدین کے بیانات اور ٹی آر ایس قائدین و خاص طور پر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی پر تنقیدوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے محمد شریف الدین نے کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ کانگریس کے موجودہ قائد اپوزیشن قانون ساز کونسل محمد علی شبیر اور کئی دوسرے قائدین نے تلنگانہ تحریک کے دوران یہ دعوی کیا تھا کہ ٹی آر ایس کی جدوجہد سے تلنگانہ قائم نہیں ہوگا لیکن یہ ایک حقیقت ہے کہ کے چندر شیکھر راؤ کی مدبرانہ قیادت اور عوامی تائید کے ذریعہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں لائی گئی ۔ اسی طرح مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات فراہم کرنے کے مسئلہ پر بھی چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ سنجیدگی سے سدھیر کمیشن قائم کیا۔ رپورٹ حاصل کی اور اب دوبارہ بی سی کمیشن بھی قائم کردیا گیا ۔ بی سی کمیشن کے قیام میں روزنامہ سیاست کی جانب سے چلائی گئی تحریک کا کافی عمل دخل رہا ہے ۔ اس کی وجہ سے رائے عامہ کو ہموار کرنے میں مدد ملی ہے ۔ محمد شریف الدین نے کہا کہ چیف منسٹر محض دکھاوے کے کام کرنے کی بجائے بنیادیں مضبوط کرتے ہوئے کام کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بی سی کمیشن قائم کرچکے ہیں۔ محمد شریف الدین مزید کہا کہ کانگریس قائدین کو اس مسئلہ پر لب کشائی سے گریز اور انہیں کم از کم حقائق کا اعتراف کرنے کی جرأت اپنے اندر پیدا کرنا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے مسئلہ پر کسی بھی مقام پر کھلے مباحث کیلئے تیار ہیں اور اس کیلئے جگہ اور تاریخ کا تعین خود کانگریس قائدین کو کرنا چاہئیے ۔ حکومت پر تنقیدیں کرنے کی کانگریس قائدین کو اپنے گریبان میں جھانک لینا چاہئیے اور حکومت اور خاص طور پر محمد محمود علی پر تنقیدوں سے گریز کرنا چاہئیے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT