Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ف12 فیصد تحفظات کے ضمن میں دستخطی مہم

ف12 فیصد تحفظات کے ضمن میں دستخطی مہم

حیدرآباد ۔ /13 نومبر (راست) بتاریخ /10 نومبر بروز منگل بوقت 11 بجے دن بمقام وجئے نگر چوراہے پر مائناریٹی سب پلان 12 فیصد تحفظات کمیٹی عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے زیرنگرانی نذیر احمد انصاری سکریٹری کمیٹی دستخطی مہم کا آغاز کیا گیا جس میں سینکڑوں افراد نے بخوشی دستخطی مہم میں حصہ لیتے ہوئے اپنے دستخط کئے جوں ہی یہ مہم جاری رکھنے کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اکثر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار تحفظات کے بارے میں غیر سیاسی سطح پر اقلیتوں میں یہ شعور بیدار ہوا ایک جٹ ہوکر حکومت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ورنہ جن قائدین پر سیاسی سطح پر امیدیں وابستہ کی جاتی رہی ہیں آج تک کبھی انہوں نے اقلیتوں کے تحفظات پر کبھی بھی دباؤ پیدا نہیں کیا ۔ اس وجہ سے حکومتیں اقلیتوں کے معاملات کو پس پشت ڈالتی رہی ہیں ۔ مرکزی حکومت ہو کہ ریاستی حکومت انہیں اقلیتی الیکشن کے وقت یاد آتے ہیں ۔ بہار کے نتائج حکومتوں کے آنکھ کھولنے کے لئے کافی ہیں ۔ کس طرح وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کو تحفظات فراہم کرنے پر اپنی جان دینے کی بات کہی تھی اس کا انجام بھی سیاسی اعتبار سے بھگتنا پڑتا ہے ۔ آج فرقہ پرستی سے نہیں حکومت رواداری پر چلتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT