Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / ف12 فیصد مسلم تحفظات تحریک ، آج سے اضلاع میں مہم

ف12 فیصد مسلم تحفظات تحریک ، آج سے اضلاع میں مہم

صدر تلنگانہ پی سی سی اقلیت ڈپارٹمنٹ فخر الدین کی شرکت
حیدرآباد ۔ 20 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین 21 تا 23 جون تین اضلاع کا دورہ کرتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحفظات کے پروگرامس میں حصہ لیں گے ۔ ان کے ہمراہ ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملو بٹی وکرامارک بھی ہوں گے ۔ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین نے آج ضلع عادل آباد میں صدر ضلع عادل آباد کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ مسٹر ساجد خاں کی جانب سے اہتمام کردہ 12 فیصد مسلم تحفظات کی دستخطی مہم میں حصہ لیا ۔ جس میں اے آئی سی سی سکریٹری مسٹر وی ہنمنت راؤ ، سابق وزیر داخلہ مسز سبیتا اندرا ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی مسٹر ملو بٹی وکرامارک ضلع عادل آباد کانگریس صدر مسٹر مہیشور ریڈی کے علاوہ دوسروں نے شرکت کی ۔ 21 جون کو نظام آباد میں ایک جلسہ کا اہتمام کیا جائے گا ۔ جس میں کانگریس پارٹی کو نچلے سطح سے مستحکم کرنے کی حکمت عملی تیار کرتے ہوئے 12 فیصد مسلم تحفظات کی تحریک میں مزید شدت پیدا کرنے کی حکمت عملی تیار کی جائے گی ۔ اس طرح 22 جون کو کریم نگر اور 23 جون کو ورنگل میں بھی پروگرامس کا اہتمام کیا جائے گا ۔ان تمام کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹس کے پروگرامس میں مسٹر ملو بٹی وکرامارک شرکت کریں گے ۔ مسٹر محمد خواجہ فخر الدین نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں مکمل ناکام ہوگئی ہے اور حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ کے سی آر نے اقتدار حاصل ہونے کے اندرون 4 ماہ مسلمانوں کو 12 فیصد مسلم تحفظات فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ 24 ماہ گذر جانے کے باوجود چیف منسٹر نے مسلمانوں سے کیا گیا وعدہ پورا نہیں کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT