Friday , May 26 2017
Home / ہندوستان /  ف50فیصد آبادی کا پُرخطرعلاقوں سے تعلق

 ف50فیصد آبادی کا پُرخطرعلاقوں سے تعلق

آفات سماوی سے نمٹنے قومی حکمت عملی زیرترتیب : راج ناتھ سنگھ
نئی دہلی 15مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج ہندوستان کو تباہی والے واقعات کے معاملے میں نہایت مخدوش اقوام میں شامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ ملک کی زائداز 50 فیصد آبادی ایسے علاقوں میں رہتی ہے جو آفات سماوی کے معاملے میں مخدوش ہیں۔ راج ناتھ نے کہاکہ نیشنل پلیٹ فارم فار ڈیزاسٹر رِسک ریڈکشن حکومت کا تشکیل شدہ ادارہ ہے جو ریاستی حکومتوں اور دیگر متعلقین کے ساتھ ربط میں کام کرتے ہوئے تمام اقسام کی تباہی سے نمٹنے کے لئے قومی حکمت عملی کو قطعیت دے گا۔ اُنھوں نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھاریٹی کے زیراہتمام میٹنگ کا افتتاح کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان دنیا کے ایسے اقوام میں سے ہے جہاں آفات سماوی پیش آنے کا زیادہ امکان رہتا ہے۔ اِس معاملہ میں ملک کی 50 فیصد سے زیادہ آبادی زلزلوں، سیلابوں، طوفانوں، خشک سالی اور سونامی جیسی آفات سے متاثر ہونے کے اندیشے والے علاقوں میں رہتی ہے۔ اِس میٹنگ میں ریاستی حکومتوں کے وزراء، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے عہدیدار، اعلیٰ سیول اور پولیس عہدیدار شریک ہوئے۔ وزیرداخلہ نے کہاکہ ہندوستان ایسا پہلا ملک بن چکا ہے جس نے کسی آفت سماوی کے دوران مویشیوں کی حفاظت کے لئے منصوبہ تیار کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT