Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / قابلیت کیلئے سند کا حصول ناکافی ، اخلاقی و پیشہ وارانہ مہارت ضروری

قابلیت کیلئے سند کا حصول ناکافی ، اخلاقی و پیشہ وارانہ مہارت ضروری

انوارالعلوم کالج کا کانوکیشن ، پروفیسر رامچندرم ، پروفیسر گھنٹا چکراپانی ، نواب شاہ عالم خاں اور نواب محبوب عالم خاں کا خطاب
حیدرآباد۔13فبروری(سیاست نیوز)انوارالعلوم کالج کی کانوکیشن تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب میںمہمانِ خصوصی کی حیثیت سے وائس چانسلر عثمانیہ یونیورسٹی پروفیسر ایس رام چندرم ‘ چیرمن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن پروفیسر گھنٹا چکرا پانی ‘ پروفیسر ایم کمارامتحان کنٹرولر عثمانیہ یونیورسٹی نے شرکت کی جبکہ نگرانی پروفیسر اکبر علی خان سابق وائس چانسلر تلنگانہ یونیورسٹی نے کی اور چیرمن انوارالعلوم ایجوکیشنل اسوسی ایشن جناب نوا ب شاہ عالم خان اورسکریٹری انوارالعلوم کالج جناب محبو ب عالم خان نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر کالج انتظامیہ نے انورالعلوم کی کے قیام کی 109ویں سالگرہ بھی منائی ۔ جاریہ تعلیمی سال 118طلبہ نے گریجویشن کی تکمیل کے بعد ڈگری حاصل کی جبکہ18طلبہ کومختلف شعبہ حیات میں بشمول تعلیم ‘کھیل کود‘ تہذیبی سرگرمیوں‘اور انسانیت کی خدمت میں بہترین مظاہرے کے سبب گولڈ میڈلس سے بھی نوازا گیا۔چیرمن تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن چیرمن پروفیسر گھنٹا چکر اپانی نے فارغ التحصیل طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور کہاکہ صرف سند حاصل کرنا موثر ملازمت کے حصول میںناکافی ہے۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ پیشہ وارانہ کورسس پر بھی نوجوان طبقے کی توجہہ ضروری ہے ۔ پیشہ وارانہ کورسس میں دلچسپی کے لئے نوجوانوں کی ذہن سازی وقت کی اہم ضرورت بنتی جارہی ہے ۔ پروفیسر ایم رام چندرم نے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے اخلاقی تعلیم کے فروغ کی حمایت کی ۔ تعلیمی ادارے جہاں پر وہ علم حاصل کرتے ہوئے ملک کی نمائندگی کرنے کے قابل بنتے ہیں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ نوجوانوں کی بہتر تربیت کی ذمہ داری بھی قبول کریں۔ نواب شاہ عالم خان نے کہاکہ انورالعلوم کالج منفرد تاریخ کاحامل ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری اس عظیم ادارے میں تعلیم حاصل کرنے والوں میں کئی بڑے نام شامل ہیںجنھوں نے ملک او رملت کا نام روشن کیا ہے ۔انہوں نے ہندوستان کی29ویں ریاست تلنگانہ کے پہلے ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمودعلی کا اس موقع پر ذکر کیا ، جنھوں نے انورالعلوم کالج سے تعلیم حاصل کی ہے۔ نواب شاہ عالم خان نے مزیدکہاکہ ایسے کئی طلبہ ہیںجنھوں نے اس عظیم او رتاریخی ادارے سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے دنیا بھر میںملک او رملت کی نمائندگی کررہے ہیں۔ نواب شام عالم خان نے شکریہ ادا کیا۔نواب محبو ب عالم خان نے کہاکہ انوارالعلوم کالج شہر کا ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جس کو اس بات کااعزاز حاصل ہے کہ یہ سماجی او رمعاشی طور پر پسماندہ طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT