Tuesday , September 26 2017
Home / جرائم و حادثات / قابل اعتراض تصاویر اور مواد بھیجنے والا شخص گرفتار

قابل اعتراض تصاویر اور مواد بھیجنے والا شخص گرفتار

حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز) خاتون کو قابل اعتراض اور فحش میسیجیس و تصاویر واٹس اپ پر روانہ کرنے والے ایک شخص کو سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹولی چوکی سے تعلق رکھنے والی شریمتی رانی نے سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس ) کی سائبر کرائم پولیس سے ایک شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ ایک مخصوص موبائیل فون نمبر سے انہیں قابل اعتراض میسیجیس ، تصاویر اور ویڈیوز موصول ہورہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سائبر کرائم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا اور حکیم شاہ کالونی ٹولی چوکی سے تعلق رکھنے والے 42 سالہ محمد ابراہیم کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ محمد ابراہیم سابق میں رئیل اسٹیٹ کا کاروبار کیا کرتا تھا اور اب وہ علاقہ ملک پیٹ میں ہیر کٹنگ سیلون چلارہا ہے ۔ اپنے گاہکوں کے نمبرات حاصل کرتے ہوئے اکثر ان سے واٹس اپ پر چیاٹنگ کیا کرتا تھا اور انہیں  فحش تصاویر و ویڈیوز بھی بھیجا کرتا تھا ۔ جاریہ سال ستمبر میں ابراہیم کو اس کے ایک دوست نے خاتون کا نمبر دیا اور اسے اس نمبر پر قابل اعتراض مواد روانہ کرنے لگا جس پر خاتون نے اعتراض کیا اور اس کی اس حرکت سے باز آنے کا انتباہ دیا ۔ سائبر کرائم پولیس نے محمد ابراہیم کو گرفتار کرتے ہوئے واٹس اپ پر قابل اعتراض میسیجیس روانہ کرنے کیلئے استعمال کئے جانے والے موبائیل فون کو ضبط کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT