Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / قابل بھروسہ اطلاعات پر سرجیکل حملے ‘ حکومت

قابل بھروسہ اطلاعات پر سرجیکل حملے ‘ حکومت

نئی دہلی 17 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) لائین آف کنٹرول کے پار سرجیکل حملے ان خصوصی اور قابل بھروسہ ان پٹس کے بعد کئے گئے تھے کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشت گرد لانچ پیاڈز پر ہندوستان میں حملے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ حکومت نے یہ بات بتائی ۔ منسٹر آف اسٹیٹ دفاع سبھاش بھمرے نے لوک سبھا میں بتایا کہ یہ حملے پوری احتیاط سے کئے گئے اور ہندوستانی فوج کو کسی جانی نقصان کے بغیر ان نشانوں کو پوری طرح تباہ کردیا گیا ۔ دفاع کیلئے مطالبات زر پر مباحث کا جواب دیتے ہوئے بھمرے نے کہا کہ بدلتے ہوئے عالمی جغرافیائی و سیاسی حالات کی وجہ سے قوم کو کئی سکیوریٹی چیلنجس کا سامنا ہے اور دفاعی افواج وقفہ وقفہ سے اپنی تیاریوں کا جائزہ لیتی رہتی ہے تاکہ کسی بھی چیلنج سے نمٹا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے پڑوسیوں کے ساتھ ہمیشہ امن کو آگے بڑھاتے ہیں لیکن کچھ برسوں سے سرحد پار سے دہشت گردی ‘ بالواسطہ جنگ ہم پر مسلط کی جا رہی ہے اور ہماری مسلح افواج بیرونی اور داخلی خطرات سے ہماری حفاظت کیلئے عہد کی پابند ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی بہترین فوج رکھتا ہے اور ہماری مسلح افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے تیار ہیں اور ہندوستانی فوج تخریب کاری اور سرحد پار سے دہشت گردی کے خطرات سے بھی نمٹ رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT