Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قاتل کو ڈھونڈ نکالنے میں پولیس کامیاب

قاتل کو ڈھونڈ نکالنے میں پولیس کامیاب

ویملواڑہ ۔ 8 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )ویملواڑہ میں دو ہفتے قبل آگراہارم کے پہاڑوں میں کلپنا نامی خاتون کا قتل ہوگیا تھا اور محکمۂ پولیس قاتل کی تلاش میں تھی ۔ آخرکار قاتل پولیس کی گرفت میں آگیا کیونکہ قانون کے ہاتھ بہت لمبے ہوتے ہیں ۔ ویملواڑہ پولیس اسٹیشن میں ڈی ایس پی سدھاکر نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ 24جولائی کو آگراہارم کے پہاڑوں میں کلپنا کا بیدردی سے قتل کردیا تھا ،اُس کے قاتل کا پتہ لگالیا گیا ہے ۔ کلپنا اپنے شوہر سے لڑائی جھگڑاکرکے ایک ہوٹل میں ملازم تھی اُسی ہوٹل میں کام کرنے والے سری کانت سے اُس کی دوستی ہوگئی اور یہ دوستی ناجائز تعلقات میں بدل گئی تھی ۔ سری کانت خوفزدہ تھا کہ کلپنا  اُس کے ناجائز تعلقات کا راز نہ کھول دے اسی لئے اُس نے 24 جولائی کو آگراہارم کے پہاڑوں میں لے جاکر بڑی ہی بے مروتی کے ساتھ اُس کا قتل کردیا ۔ لیکن تحقیقات کے بعد پولیس نے قاتل کو ڈھونڈ نکالنے میں کامیابی حاصل کی ۔ ڈی ایس پی نے کہا کہ سری کانت کو گرفتار کرکے عدالت کی تحویل میں دیدیا گیا۔ انھوں نے آئی ڈی پارٹی کے پولیس ملازمین جیون ، سرینواس ، ملیشم اور رمیش کو بہت کم مدت میں قاتل کو ڈھونڈ نکالنے پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر سرکل انسپکٹر آف پولیس اے سرینواس ، اور سب انسپکٹر آف پولیس سعیدہ راؤ بھی رموجود تھے ۔

لنگم پیٹ کے موضع میں
گھر گھر طبی معائنہ
یلاریڈی ۔ 8 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )منڈل لنگم پیٹ کے موضع سورائی پلی تلجا نائیک تانڈا میں مقامی پرائمری ہیلت سنٹر عملہ نے گھر گھر جاکر عوام کا طبی معائنہ کیا۔ تانڈا میں ہفتہ بھر سے دست ، قئے ، زہریلی بخار سے متاثر تھے ۔ ہر فرد کا طبی معائنہ کرتے ہوئے تمام میں ادویات تقسیم کیں۔ ڈاکٹروں نے عوام کو صاف صفائی پر مکمل توجہ دینے کا مشورہ دیا ۔ پانی گرم کرکے ٹھنڈا ہونے کے بعد استعمال کرنے کوکہا ۔ عوام اپنے برتن وغیرہ صارف کرتے ہوے استعمال کریں زیادہ تر امراض صفائی پر عدم دلچسپی سے پیدا ہوتے ہیں ۔ اس موقع پر CHOمسٹر رمیش ۔ ہلت اسسٹنٹ مسٹر یادگیری ، مسٹر جناردھن ، ANM میں انوری بیگم اور دوسرے موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT