Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول کا آج سے آغاز

قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول کا آج سے آغاز

ر11 روزہ سالانہ ایونٹ کا ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی ، ایچ آئی سی سی پر افتتاح کریں گے
حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): سالانہ قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول کا یہاں 27 اکٹوبر سے آغاز ہوگا ۔ 11 روزہ اس انٹرنیشنل ایونٹ کا ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی ایچ آئی سی سی پر شام 5-30 بجے افتتاح کریں گے ۔ اس فیسٹیول کے دوران مشہور ڈائرکٹرس اور ایکٹرس مہیش بھٹ ، کلبھوشن کھربنڈا، پنکج کپور ، بہار الاسلام اور محمد علی بیگ کے اردو ڈرامے دونوں شہروں میں مختلف مقامات پر پیش کئے جائیں گے ۔ قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول کو ملک کا ایک باوقار تھیٹر فیسٹیول سمجھا جاتا ہے جس میں ملک اور بیرون ملک کے بڑے فن کار حیدرآباد آکر اس میں حصہ لیتے ہیں ۔ اس فیسٹیول کا آغاز یہاں 27 اکٹوبر کو ہوگا اور یہ 6 نومبر تک جاری رہے گا ۔ اس سال قادر علی بیگ تھیٹر فیسٹیول میں مہیش بھٹ ، آئی ارون ، کلبھوشن کھربنڈا ، رمیش تلوار ، کے کے رائینا ، آنجن سریواستو ، محمد علی بیگ کے ڈرامے پیش کئے جائیں ۔ آسام اور جرمنی کے فن کار بھی ان ڈراموں میں حصہ لیں گے ۔ اس سال کا تھیم ہے ’ ایڈاپٹیشن ‘ ۔ اس فیسٹیول کو کاروی گروپ کی جانب سے وزارت کلچر حکومت جرمنی ، مرسیڈیز ۔ بینز ، سالار جنگ میوزیم ، تلنگانہ ٹورازم اور روزنامہ سیاست کے تعاون و اشتراک سے پیش کیا جارہا ہے ۔ اس فیسٹیول سے متعلق مزید معلومات کے لیے baigtheatrefoundation.com کو لاگ آن کرسکتے ہیں ۔ بکنگس bookingshow.com پر ۔ اس فیسٹیول کا پہلا ڈرامہ ’ ہماری ادھوری کہانی ‘ جو مہیش بھٹ کا تحریر کردہ ہے 27 اکٹوبر کو شام 7-30 بجے حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر ( ایچ آئی سی سی ) پر پیش کیا جائے گا ۔ جب کہ 28 اکٹوبر کو آئی پی ٹی اے ( ممبئی ) کا ڈرامہ شطرنج کے مہرے شام 7-30 بجے ایچ آئی سی سی پر پیش کیا جائے گا جس کے ڈائرکٹر رمیش تلوار ہیں ۔ 29 اکٹوبر کو ساکشی ( نئی دہلی ) کا ڈرامہ ’ سنگل منگل ‘ شام 7-30 بجے شلپا کلاویدیکا پر جس کی ہدایت پدما دامودرن اور سمیتا بھارتی نے دی ہے ۔ 30 اکٹوبر کو قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن ( حیدرآباد ) کا ڈرامہ ’ اسپیسیس ‘ شام 7-30 بجے رویندرا بھارتی میں پیش کیا جائے گا ۔ جس کی ہدایت محمد علی بیگ کی ہے ۔ 31 اکٹوبر کو پنکج کپور ( ممبئی ) کا ڈرامہ ’ دوپیہری ‘ شام 7-30 بجے این آئی ایف ٹی آڈیٹوریم میں پیش کیا جائے گا ۔ یکم نومبر کو این سی پی اے ( ممبئی ) کا ڈرامہ ’ اے فرینڈس اسٹورس ‘ شام 7-30 بجے رویندرا بھارتی میں ۔ 2 نومبر کو ڈرامہ ’ یادوں کے بجھے ہوئے سویرے ‘ شام 7-30 بجے سالار جنگ میوزیم میں 3 نومبر کو وکٹوریہ ہاکس ( جرمنی ) کا پلے 13 Fluid Acts of Deviation ، شام 6 بجے سالار جنگ میوزیم میں پیش 3 نومبر کو اسٹیج کرافٹ تھیٹر ( ناگپور ) کا ڈرامہ ’ انکل ونئے ‘ شام 7-30 بجے سالار جنگ میوزیم میں پیش کیا جائے گا ۔ آسامی ڈرامہ ’ اپیکشا ‘ 4 نومبر کو شام 7-30 بجے تارامتی بارہ دری میں پیش کیا جائے گا ۔ 5 نومبر کو پداٹک تھیٹر ( کولکتہ ) کا ڈرامہ ’ آتما کتھا ‘ شام 7-30 بجے تارامتی بارہ دری میں پیش کیا جائے گا ۔ 6 نومبر کو آئی ارون ( ممبئی ) کا ڈرامہ ، ڈیتھ ویریئپشن شام 7-30 بج تارا متی بارہ دری میں پیش کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT