Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / قانونی تعمیرات پر سائبرآباد پولیس کی کارروائی

قانونی تعمیرات پر سائبرآباد پولیس کی کارروائی

حیدرآباد /18 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے غیر قانونی طور پر تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دھماکو اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ اس خصوص میں انسپکٹر پولیس او ٹی مسٹر گرو راگھویندر نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر پولیس نے کاروائی انجام دی اور نارسنگی کے علاقہ باٹی راگی گوڑہ میں دھاوا کیا ۔ پولیس نے اس دھاوے میں 109 ڈیٹونیٹرس 98 جیلٹن اسٹک اور 10 کیلو امونیا کو ضبط کرلیا ۔ انسپکٹر نے بتایا کہ ایک ونیچر میں تعمیراتی کام کیلئے یہ دھماکہ کئے جارہے تھے جو غیر قانونی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں دو افراد بشمول سوپروائزر جئے پال ریڈی کو گرفتار کرلیا ۔ تاہم کنٹراکٹر نرسمہن مفرور بتایا گیا ہے ۔ ایس او ٹی نے مزید کارروائی کیلئے نارسنگی پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT