Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / قانونی کمیٹی کو یکساں سیول کوڈ کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار

قانونی کمیٹی کو یکساں سیول کوڈ کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا انتظار

نئی دہلی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) قانونی کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ یکساں سیول کوڈ کے بارے میں اپنی رپورٹ پیش کرنے میں سست رفتاری کا مظاہرہ کیا جائے گا، تاکہ سپریم کورٹ کا طلاق ثلاثہ کے بارے میں فیصلہ منظر عام پر آجائے۔ قانونی کمیٹی مرکزی حکومت کو پیچیدہ قانونی مسائل پر مشورہ دیا کرتی ہے۔ اسے یکساں سیول کوڈ پر اپنی رپورٹ مکمل کرنے کیلئے سپریم کورٹ کی دستوری بینچ کے طلاق ثلاثہ کے بارے میں فیصلہ کا انتظار ہے۔ کمیشن کو یقین ہے کہ رپورٹ کی تیاری میں اس سے مدد ملے گی۔

 

نجیب احمد کی والدہ کو سی بی آئی سے اُمید
نئی دہلی۔ 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے لاپتہ طالب علم نجیب احمد کی والدہ کو سی بی آئی سے امید ہے کہ وہ ان کے لاپتہ بیٹے کا پتہ چلائے گی۔ آج دہلی ہائیکورٹ میں لاپتہ ہوجانے والے نجیب احمد کے مقدمہ کی تحقیقات سی بی آئی کے سپرد کردی ہے۔ نجیب احمد کی والدہ نفیس نے تحقیقات کی منتقلی کے احکام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اب آزادانہ تحقیقات کی امید ہے۔ سی بی آئی ان کے لاپتہ ہوجانے والے بیٹے کا یقینا پتہ چلا لے گی۔

TOPPOPULARRECENT