Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / قانون اراضی پر سرکاری احکام جاری

قانون اراضی پر سرکاری احکام جاری

نئی دہلی ، 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آرڈیننس کی راہ کو ترک کرتے ہوئے آج ایک حکمنامہ کی اجرائی کے ذریعے 13 مرکزی قوانین جیسے قومی شاہراہ اور ریلویز ایکٹس کو شامل کیا تاکہ فوائد ایسے لوگوں تک پہنچائے جائیں جن کی اراضی کو قانونِ اراضی کے تحت حاصل کیا جاتا ہے۔ لینڈ ایکٹ میں فقرۂ رکاوٹیں (دفعہ 113) کی برخاستگی کے تحت حکومت کا مجریہ حکمنامہ اب 13 مرکزی قوانین کے تحت حصولِ اراضی کے تمام معاملوں میں معاوضہ کے تعین، بازآبادکاری اور یکسوئی سے متعلق دفعات کو وسعت دیتا ہے جو قانون 2013ء میں چھوڑ دیئے گئے تھے۔
سہراب الدین شیخ انکاؤنٹر
عدالت کی سی بی آئی سے جواب طلبی
نئی دہلی 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج سی بی آئی سے آئی پی ایس آفیسر راج کمار پانڈین کی درخواست پر جواب طلبی کی۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے فرضی انکاؤنٹر میں سہراب الدین شیخ اور ان کی اہلیہ کوثر بی کو ہلاک کیا تھا۔ ضمانت پر رہائی کے دوران مقدمہ کے زیر دوران ہونے کے عرصہ میں ان پر ممبئی سے باہر جانے پر امتناع عائد تھا۔

TOPPOPULARRECENT