Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / قانون ساز کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے مہم

قانون ساز کونسل انتخابات میں ٹی آر ایس امیدواروں کو کامیاب بنانے مہم

ٹیچر زمرہ کے ووٹوں کی تقسیم کو روکنا اقلیتی قائدین کی ذمہ داری : ہریش راؤ
حیدرآباد۔14فبروری(سیاست نیوز)ریاستی وزیر آبپاشی ‘ مارکٹنگ اور قانون ساز اسمبلی امور ہریش رائو نے تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی اقلیتی قائدین نے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد ‘رنگا ریڈی او رمحبو ب نگر حلقوں میں قانون ساز کونسل انتخابات میںٹی آ رایس کے ٹیچر زمرہ کے امیدوارکو کامیاب بنانے کے لئے اساتذہ کے شعبہ میں شعور بیداری مہم چلانے پر زوردیا۔ ہریش رائو نے کہاکہ تلنگانہ راشٹرایہ سمیتی ریاست میںاقتدار حاصل کرنے کے بعد ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ انصاف کے لئے جو اقدامات اٹھائے ہیں انہیںکبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ ہریش رائو نے مزیدکہاکہ ٹیچرس کے زمرہ میں24,000ووٹ ہیں جن میں دوہزار اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ٹیچرس ہیںجن کو تقسیم کرنے کی اپوزیشن جماعتیں کوشش کررہی ہیں۔ مسٹر ہریش رائو نے کہاکہ مذکورہ ووٹوں کو تقسیم سے بچانے کی ذمہ داری پارٹی کے اقلیتی قائدین پر عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اپنے اپنے اسمبلی حلقہ جات میںموجود گورنمنٹ ٹیچرس سے رابطہ قائم کرتے ہوئے انہیں ٹی آ رایس کے حق میںووٹ ڈالنے کے لئے راغب کروانے کی ضرورت ہے ۔ ہریش رائو نے کہاکہ اگر اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے ٹیچرس کے ووٹ تقسیم ہوتے ہیں بی جے پی کامیاب ہوجائے گی۔ہریش رائو نے اقلیتوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت تلنگانہ بالخصوص چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو کے سنجیدہ اقدامات کا بھی اس موقع پرذکر کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد محمودعلی نے کہاکہ ہمیںپوری امید ہے کہ ریاست کے میناریٹی ٹیچرس ٹی آر ایس پارٹی کے حق میںہی اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پچھلے ساٹھ سالوں میںجو کام نہیںکیاگیا اس کو تین سال کے قلیل عرصہ میںہمارے عظیم قائد کے چندرشیکھر رائو نے انجام دیا ہے ۔ جناب محمد محمودعلی نے اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے قائم کردہ اقلیتی اقامتی اسکولس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہاکہ آنے والے دس سالوں میںمذکورہ اسکولوں سے دس لاکھ سے زائد طلبہ دسویں جماعت کی تعلیم مکمل کرکے اعلی تعلیم کے میدان میںقدم رکھیںگے ۔ جناب محمدمحمودعلی نے ریاست کے تمام ٹیچرس طبقے بالخصوص میناریٹی ٹیچرس سے ٹی آر ایس پارٹی کے امیدوار جناردھن ریڈی کے حق میںاپنے ووٹ کے استعمال کی اپیل کی ۔ اراکین قانون ساز کونسل جناب فاروق حسین ‘ الحاج محمد سلیم ‘ رکن اسمبلی سرینو ا س گوڑ‘ ڈپٹی میئر گریٹرحیدرآباد بابا فصیح الدین کے علاوہ پارٹی کے دیگر قائدین نے بھی اس اجلاس میں شرکت کے ذریعہ خطاب کیا۔درایں اثناء مشہور شاعر سلیم عابدی کے مجموعہ کلام کا جناب محمد محمودعلی کے ہاتھوں رسم اجرائی عمل میںائی ۔ ٹی آ رایس سینئر قائد جناب محمد قمرالدین کے شکریہ پر اجلاس کا اختتام عمل میںآیا۔

TOPPOPULARRECENT