Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / قانون ساز کونسل انتخابات ‘ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال کی ضلع کلکٹر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

قانون ساز کونسل انتخابات ‘ چیف الیکٹورل آفیسر بھنور لال کی ضلع کلکٹر کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

حیدرآباد ۔ 6؍ ڈسمبر ( سیاست نیوز) چیف الکٹورل آفیسر تلنگانہ و آندھراپردیش مسٹر بھنور لعل نے تلنگانہ میں اداجات مقامی کوٹہ کے تحت قانون ساز کونسل انتخابات کے پرامن و بہتر انداز میں انعقاد کو یقینی بنانے کی ضلع کلکٹروں جوائنٹ کلکٹروں اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو ضروری ہدایات دیں ۔ مسٹر بھنور لعل نے مجوزہ کونسل انتخابات کے انعقاد سے متعلق انتظامات کا جائزہ لینے اور ضروری ہدایات دینے کیلئے تمام ضلع کلکٹروں جوائنٹ کلکٹروں اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے ہمراہ ویڈیو کانفرنس منعقد کی ۔ انہوں نے انتخابات کے سلسلہ میں انتظامات سے متعلق مکمل تفصیلات ضلع کلکٹروں جوائنٹ کلکٹروں اور سپرنٹنڈنٹس پولیس سے معلومات حاصل کیں اور ضروری اقدامات سے واقف کروایا ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ضلع کلکٹروں جوائنٹ کلکٹروں سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار بھی شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT