Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قانون ساز کونسل کی نشست کیلئے فریدالدین کے نام کا اعلان

قانون ساز کونسل کی نشست کیلئے فریدالدین کے نام کا اعلان

ظہیرآباد میں ٹی آر ایس کارکنوں کا جشن ، قومی شاہراہ پر ٹریفک جام

ظہیرآباد۔ 26 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی قانون ساز کونسل کی مخلوعہ نشست کیلئے ریاست کی برسراقتدار پارٹی تلنگانہ راشٹرا سمیتی کے امیدوار کی حیثیت سے جناب محمد فریدالدین سابق ریاستی وزیر کے نام کا اعلان کئے جانے پر مسرت کا اظہار کیا گیا اور حلقہ اسمبلی ظہیرآباد خاص کر مستقر ظہیرآباد میں زبردست آتش بازی کی گئی جبکہ پارٹی کارکنوں نے ایک دوسرے سے بغلگیر ہوکر مبارکباد دی۔ اس موقع پر سرکردہ قائدین مسرز کے مانک راؤ انچارج ٹی آر ایس حلقہ اسمبلی ظہیرآباد، الاڈی نرسملو، مرلی کرشنا گوڑ سابق صدورنشین بلدیہ، جی وجئے کمار سابق صدر ظہیرآباد منڈل پرجا پریشد، پی رام کرشنا ریڈی سابق صدرنشین زرعی مارکٹ ظہیرآباد، ایس ویجناتھ صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد منڈل، محمد یعقوب صدر ٹی آر ایس ظہیرآباد ٹاؤن، صدرنشین بلدیہ ظہیرآباد چنوری لاونیا کے شوہر چندو، محمد مبین سابق سرپنچ اسد گنج، محمد قطب الدین، عارف غوری اور دوسروں نے چوراستہ ظہیرآباد پر زائد از نصف گھنٹے تک مسلسل آتش بازی کی جس کی وجہ سے 65 ویں قومی شاہراہ پر سے گذرنے والی سینکڑوں مال بردار گاڑیاں رک گئیں۔ ٹی آر ایس کے سرکردہ مقامی قائدین و سرگرم کارکنوں نے جناب محمد فریدالدین کو ایم ایل سی نشست کے لئے پارٹی امیدوار بنائے جانے پر چیف منسٹر و ریاستی پارٹی صدر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے اظہار تشکر کیا۔

TOPPOPULARRECENT