Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / قانون ساز کونسل کے 12حلقوں میں انتخابات کا شیڈول جاری

قانون ساز کونسل کے 12حلقوں میں انتخابات کا شیڈول جاری

نئی دہلی۔/25نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) الیکشن کمیشن نے تلنگانہ قانون ساز کونسل میں دوسالہ میعاد کیلئے لوکل اتھاریٹیز کے 12حلقوں کے انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ عادل آباد، نظام آباد، میدک، نلگنڈہ، ورنگل اور کھمم کے ایک ، ایک حلقہ کے علاوہ کریم نگر، محبوب نگر اور رنگاریڈی کے دو، دو حلقوں میں یہ انتخابات منعقد ہوں گے جس کے لئے 9 دسمبر سے پرچہ نامزدگی داخل کی جاسکتی ہے۔ نامزدگیوں سے دستبرداری کی آخری تاریخ 12 دسمبر ہوگی۔ 27دسمبر کو صبح 8بجے تا 4بجے شام رائے دہی ہوگی اور 30دسمبر کو ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT