Thursday , March 23 2017
Home / Top Stories / قانون کے دائرے میں اظہار رائے کی آزادی کی حمایت:پاریکر

قانون کے دائرے میں اظہار رائے کی آزادی کی حمایت:پاریکر

نئی دہلی، 2مارچ (سیاست ڈاٹ کام) رامجس کالج واقعہ کے پیش نظر اظہار رائے کے سلسلے میں گزشتہ چند دنوں سے مچے وبال کے دوران وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج کہا کہ وہ اظہار رائے کی آزادی کے حامی ہیں لیکن یہ قانون کے دائرے میں ہی ہونی چاہئے ۔مسٹر پاریکر نے دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم ڈی آر ڈی او کے ایک پروگرام کے موقع پر کہا کہ وہ قانون کے دائرے میں رہ کر کی جانے والی اظہار رائے کہ آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان کے اس تبصرہ کو کسی ایک واقعہ کے تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئے ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے رامجس کالج میں ایک پروگرام میں جے این یو کے کچھ طلبہ رہنماؤں کو بلائے جانے کے سلسلے میں طلبہ تنظیموں کے دو گروپوں میں تصادم ہو گیا تھا۔ اس کے بعد سے یونیورسٹی اور سیاسی حلقوں میں اظہار رائے کی آزادی کے سلسلے میں ہنگامہ مچا ہوا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT