Tuesday , September 26 2017
Home / عرب دنیا / قاہرہ: دریائے نیل میں مسافر کشتی جہاز سے ٹکرا گئی، 19افراد ہلاک

قاہرہ: دریائے نیل میں مسافر کشتی جہاز سے ٹکرا گئی، 19افراد ہلاک

مصر میں دریائے نیل میں مسافر کشتی سے مال بردار جہاز ٹکرانے کے نتیجے میں 19افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قاہرہ کے شمال میں دریائے نیل میں مسافر کشتی سے مال بردار جہاز ٹکرا گیا ہے۔ حادثے کے وقت کشتی میں 25افراد سوار تھے۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو بچوں سمیت پندرہ افراد کی لاشیں نکال لی ہیں۔ جبکہ چھ افراد کو بچا لیا گیا۔ چار افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔ مصری پولیس نے مال بردار جہاز کے کپتان کو گرفتار کر لیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT