Friday , March 24 2017
Home / عرب دنیا / قاہرہ دھماکہ کے حملہ آور کا ویڈیو جاری

قاہرہ دھماکہ کے حملہ آور کا ویڈیو جاری

قاہرہ، 20فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (آئی ایس) نے اتوار کو ایک ویڈیو نشر کیا جس میں ایک شخص گذشتہ سال دسمبر میں قاہرہ واقع قبطی چرچ بم دھماکے کے لئے خود کو ذمہ دار بتا رہا ہے ۔ویڈیو میں نقاب پوش شخص جنگی لباس میں ہے جس کی شناخت ابو عبداللہ المصری کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ اس ویڈیو میںدنیا کے تمام دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے اور مصر کی جیل میں بند دہشت گردوں کو جلد ہی رہا کرا لئے جانے کا وعدہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ مصری صدرعبدالفتاح السیسی نے پہلے ہی اس 22 سالہ حملہ آور طالب علم کی شناخت محمود شفیق کے طور پر کیا تھا۔ ایسا مانا جاتاہے کہ اسی نے اپنا نام تبدیل کرکے ابو عبداللہ المصری رکھا ہے ۔ وہ سال 2014 میں اطلس میں دولت اسلامیہ میں شامل ہونے سے پہلے دو ماہ تک جیل میں قیدتھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT