Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / قبائلی کی خودکشی میں مدد کرنے پر دو پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ

قبائلی کی خودکشی میں مدد کرنے پر دو پولیس ملازمین کیخلاف مقدمہ

رتلام (ایم پی) ، 26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دو پولیس ملازمین جو کبھی یہاں راؤتی پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھے، انھیں ایک معمر قبائلی شخص کی خودکشی میں مدد دینے کے کیس میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ راؤتی پولیس اسٹیشن انچارج او پی تنتوار نے آج کہا کہ ایڈیشنل ایس پی پرشانت چوبے کی انکوائری کے بعد انسپکٹر آر سی باجیا اور اُن کے ماتحت اے ایس آئی پریم پرمار کے خلاف گزشتہ روز کرپشن اور خودکشی میں مدد دینے کا کیس درج رجسٹر کیا گیا۔ یہ تین سال پرانا معاملہ ہے جب باجیا انچارج اور پرمار اے ایس آئی تھے۔

TOPPOPULARRECENT