Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / قبائلی گاؤں کے اسکول کو رکن پارلیمنٹ تنڈولکر کی امداد

قبائلی گاؤں کے اسکول کو رکن پارلیمنٹ تنڈولکر کی امداد

کولکاتا ، 14 جون (سیاست ڈاٹ کام) سچن تنڈولکر اپنے جنوبی کرکٹ مداحوں کیلئے شاید کسی اوتار سے کم نہیں، جو مغربی بنگال میں ایک قبائلی گاؤں والے تو بلاشبہ کہیں گے کیونکہ راجیہ سبھا ایم پی نے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے ایسے اسکول کی تعمیر نو کیلئے فنڈ کی فراہمی کو یقینی بنایا جسے 51 سال سے نظرانداز کیا جارہا تھا۔ ہیڈماسٹر کی درخواست پر تنڈولکر نے اپنے ایم پی لوکل ایریا ڈیولپمنٹ فنڈ سے ’’گوبنداپور مکرامپور سورناموئی ساسمل سکشا نکیتن‘‘ کیلئے 76,21,050 روپئے کی اجرائی سے اتفاق کرلیا۔ ضلع مدناپور (ویسٹ) میں واقع اسکول کیلئے وعدہ کی گئی رقم کا تنڈولکر اب تک 75 فیصد حصہ جاری کرچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT