Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / قبائلی یونیورسٹی اٹنور میں ہی قائم کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

قبائلی یونیورسٹی اٹنور میں ہی قائم کرنے سی پی آئی کا مطالبہ

حیدرآباد 7 فبروری ( این ایس ایس ) سی پی آئی تلنگانہ اسٹیٹ کونسل نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ قبائلی یونیورسٹی کو اٹنور سے عادل آباد ضلع میں کسی اور مقام کو منتقل کرنے کی اطلاعات پر وضاحت کرے۔ سی پی آئی ریاستی سکریٹری چاڈا وینکٹ ریڈی نے چیف منسٹر کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی ہے اور کہا کہ چیف منسٹر نے ضلع کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اٹنور ٹاؤن میں قبائلی یونیورسٹی قائم کریں گے ۔ تاہم یونیورسٹی قائم کرنے سے قبل یہ سنا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کو کسی اور مقام پر منتقل کیا جائیگا ۔ یہ مناسب نہیں ہے اور اس پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو وضاحت کرنی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس اطلاع پر طلبابرادری میں بے چینی ہے اور کئی طلبا یونینوں نے اس پر بھوک ہڑتال بھی شروع کی ہے ۔ حکومت کو اس پر وضاحت کرنی چاہئے تاکہ طلبا برادری میں اس اطلاع پر جو بے چینی پیدا ہوئی ہے اس کو ختم کیا جاسکے ۔

TOPPOPULARRECENT