Tuesday , September 26 2017
Home / ہندوستان / قبائیلیوں کے اراضی حقوق غصب کرنے کا الزام

قبائیلیوں کے اراضی حقوق غصب کرنے کا الزام

مودی حکومت پر صدر کانگریس سونیا گاندھی کی تنقید ، بیان کا اجراء
نئی دہلی۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی حکومت پر تنقید کا ایک اور محاذ کھولتے ہوئے صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج اس پر الزام عائد کیا کہ وہ قبائیلیوں کے اراضی حقوق غصب کررہی ہے اور موازناتی حفظان صحت کیلئے مختص رقم اور دیگر ترقیاتی پروگراموں کیلئے مختص رقم جو قبائیلیوں کیلئے ہے، کم کررہی ہے۔اپنے ایک بیان میں سونیا گاندھی نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ ورجینس زازا کمیٹی کی سفارشات کو منظوری دے جو یو پی اے حکومت نے 2013ء میں قائم کی تھی ، تاکہ قبائیلیوں کے سماجی و معاشی موقف کا تخمینہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو بلاتاخیر کمیٹی کی سفارشات کو منظور کرنا چاہئے۔ کمیٹی نے قبائیلیوں کو مزید الگ تھلگ کردینے کے انسداد کیلئے قانون میں تبدیلیوں کی سفارش کی تھی تاکہ قبائیلیوں کو وسائل پر وسیع تر اختیارات حاصل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر چیالنجس بھی ہماری قبائیلی آبادی کو درپیش ہیں۔ ان پر بھی غور کرنا چاہئے۔ ان کے حفظان صحت اور ترقیاتی پروگراموں کیلئے مختص رقم میں تخفیف واضح ناانصافی ہے۔ حکومت ماحولیاتی حکمرانی اور قبائیلی اراضی حقوق میں کمی کرنا چاہتی ہے ۔ یہ آدی واسیوں کی فلاح و بہبود کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ صدر کانگریس نے جنگ آزادی میں قبائیلیوں کے کردار کی دل کھول کر ستائش کی اور کہا کہ وہ ماحولیات کا تحفظ کررہے ہیں جو ہمارا قدیم تہذیبی ورثہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT