Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / قبائیلی خاتون دروپدی مرمو صدرجمہوریہ ہوں گی ؟

قبائیلی خاتون دروپدی مرمو صدرجمہوریہ ہوں گی ؟

نئی دہلی ۔ /14 مئی (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ ہند کے عہدہ کیلئے مختلف امیدواروں کے نام لئے جارہے ہیں اور ان میں ایک نیادروپدی مرموکا نام سامنے آیا ۔ وہ اس وقت جھارکھنڈ کی گورنر ہے اور ان کا سیاسی کیرئیر دو دہوں سے زائد عرصہ پر محیط ہے ۔ وہ ملک کی پہلی قبائیلی صدرجمہوریہ ہند ہوں گی ۔ وہ آنجہانی برنچی نارائن تاڑو کی دختر ہیں اور ان کا تعلق اڈیشہ سے ہے ۔ وہ سابق میں ریاستی وزیر بھی رہ چکی ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی توقع ہے کہ دروپدی مرمو کے نام کو قطعیت دیں گے ۔ اس عہدہ کیلئے جن کے نام میڈیا میں گشت کررہے ہیں ان میں ایل کے اڈوانی ، مرلی منوہر جوشی اور رجنی کانت بھی شامل ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT