Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / قبائیلی شخص کا بیوی کی نعش کے ساتھ 10 کیلو میٹر پیدل سفر

قبائیلی شخص کا بیوی کی نعش کے ساتھ 10 کیلو میٹر پیدل سفر

بھوبنیشور ۔ 24 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک قبائیلی شخص کو اپنی 12 سالہ لڑکی کے ساتھ بیوی کی نعش کندھوں پر اٹھائے 10 کیلو میٹر کا سفر پیدل طئے کرنا پڑا۔ پسماندہ ضلع کلاہندی میں واقع ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہاسپٹل میں ماجھی کی بیوی کی موت واقع ہوگئی لیکن اسے اپنے گاؤں لے جانے کیلئے سواری کا کوئی انتظام نہ ہوسکا۔ صبح کے وقت مقامی افراد نے دیکھا کہ ماجھی اپنی بیوی 42 سالہ امنگدی کی نعش کندھوں پر اٹھائے آرہا ہے۔ ٹی بی کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اس واقعہ سے دیہاتوںکی پسماندگی کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT