Wednesday , May 24 2017
Home / Top Stories / قبرستان وشمشان اور رمضان ودیوالی کے نام پر انتشار: جماعت اسلامی ہند

قبرستان وشمشان اور رمضان ودیوالی کے نام پر انتشار: جماعت اسلامی ہند

نئی دہلی4مارچ (سیاست ڈاٹ کام) جماعت اسلامی ہند یہ محسوس کرتی ہے کہ متنوع تہذیب و ثقافت کے حامل ملک کو نفرت اور تعصب کی راہ پر لے جانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انسانیت ، رواداری اور بھائی چارہ جیسی قدریں تیزی سے دم توڑ رہی ہیں، یہ صورتحال سب کے لئے انتہائی مہلک ہے اورملک کے سنجیدہ اور فکرمند شہریوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے لیکن اس کا ایک مثبت پہلو یہ ہے کہ عوام کا ایک بڑا طبقہ اس کے خلاف ہے اور شرپسند عناصر مٹھی بھر ہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ہند مولانا سید جلال الدین عمری نے آج مرکز جماعت اسلامی ہند کے کانفرنس ہال میں منعقدہ ماہانہ پریس کانفرنس میں صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امیر جماعت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک کی پانچ ریاستوں میں جاری انتخابات کے دوران بعض سیاسی قائدین اورخود وزیراعظم اور ان کے رفقاء نے جس طرح نفرت انگیز اور تفریق آمیز بیانات دیئے اس سے نہ صرف جمہوریت پامال ہوئی بلکہ حکومتی عہدے اور منصب کا وقار بھی مجروح ہوا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT