Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / قبرستان کی حد بندی کا سنگ بنیاد دو لاکھ روپئے منظور

قبرستان کی حد بندی کا سنگ بنیاد دو لاکھ روپئے منظور

حیدرآباد ۔ /11 مارچ (سیاست نیوز) شمس آباد میں واقع بچوں کے قبرستان کی حد بندی کے لئے کوآپشن ممبر فنڈ کے ذریعہ دو لاکھ روپئے منظور کئے گئے جس کی حد بندی کا سنگ بنیاد جناب افتخار احمد شریف دوہری شہرت کے حامل کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ محمد جہانگیر خان کوآپشن ممبرس اسوسی ایشن ضلع صدر نے کہا کہ بچوں کے قبرستان کی اراضی میں کچرا وغیرہ ڈالکر گندہ کیا جارہا تھا کوآپشن فنڈ سے دو لاکھ روپئے منظور کرتے ہوئے اس کی حد بندی کی جارہی ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ قبرستانوں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے اور ہر مسلمان کا فرض ہے ۔ افتخار احمد شریف نے کہا کہ قبرستانوں کی حد بندی کے ذریعہ حفاظت کی جاسکتی ہے ۔ بچوں کے قبرستان کے علاوہ اولیاء بی صاحبہ قبرستان کی حد بندی کے لئے بھی کوشش کرتے ہوئے جلد از جلد اس کی تکمیل بھی کروانی چاہئیے ۔ اس موقع پر منڈل صدر چکلاایدلا ، راچاملاسدیشور سرپنچ ، محمد جہانگیر خان ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، نجم الدین  کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT