Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / قبطی عیسائیوں پر حملہ آور تین جہادی مصری پولیس کے ہاتھوں ہلاک

قبطی عیسائیوں پر حملہ آور تین جہادی مصری پولیس کے ہاتھوں ہلاک

قاہرہ 10 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مصر کی وزارت داخلہ نے آج کہاکہ اِس کی افواج نے تین مشتبہ جہادیوں کو ملک کے قبطی عیسائی اقلیتی فرقے کے افراد پر مہلک حملوں میں ملوث ہونے کے الزام میں ہلاک کردیا۔ مصر مقامی جہادی گروپ دولت اسلامیہ کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔ دولت اسلامیہ کے حملوں سے اب تک 100 سے زیادہ قبطی عیسائی ہلاک ہوچکے ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ مشتبہ دہشت گردوں کی جانب سے جو زیرحراست تھے، پیش آیا۔ اُن کی فائرنگ کے جواب میں پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔ جس میں تینوں حملہ آور جہادی ہلاک ہوگئے۔ فوج کے مقام حادثہ پر پہونچتے ہی دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔

TOPPOPULARRECENT