Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / قتل مقدمہ :خودساختہ وکیل اور بھائی عدالت میں پیش

قتل مقدمہ :خودساختہ وکیل اور بھائی عدالت میں پیش

حیدرآباد 13 مارچ (سیاست نیوز) پرنٹنگ پریس کے مالک مرزا خلیل بیگ کے بہیمانہ قتل میں ملوث خود ساختہ وکیل محمد مجیب اللہ شریف اور اُس کا بھائی جس نے عدالت میں خودسپردگی اختیار کی تھی، کی پولیس تحویل مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کردیا۔ 3 اکٹوبر 2016 ء کو حسینی علم علاقہ میں مرزا خلیل بیگ کا قتل کردیا گیا تھا اور اس واردات کے بعد کلیدی ملزم مجیب اللہ شریف فرار ہوگیا تھا۔ پانچ ماہ تک پولیس کی گرفت سے باہر رہنے کے بعد اُس نے خودسپردگی اختیار کرلی تھی۔ حسینی علم پولیس نے خود ساختہ وکیل کو پانچ دن کی پولیس تحویل میں لے کر اُس سے تفتیش کی تھی اور دوران تحقیقات قتل میں استعمال کئے گئے خنجر کو اُس کے مکان سے برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ساؤتھ زون نے مجیب اللہ شریف اور اُس کے بھائیوں کی روڈی شیٹ کھولی تھی اور اُس کے خلاف سنگین دفعات بھی لگائے تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر پولیس چارمینار مسٹر کے اشوک چکرورتی نے بتایا کہ قتل کیس میں اب تک 13 ملزمین کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مجیب اللہ شریف کی وکالت کی جعلی ڈگری ہونے کا پتہ چلایا اور اس سلسلہ میں بھی ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT