Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قتل کا معمہ حل ’ ملوث ملزم گرفتار

قتل کا معمہ حل ’ ملوث ملزم گرفتار

یلاریڈی ۔ 20 ؍ اگسٹ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے ماٹور میں اس ماہ کی 10 تاریخ کو مشتبہ حالت میں خاتون کی موت کے کیس میں ماسن پلی موضع سے تعلق رکھنے والا پال کو پولیس نے گرفتار کر کے ریمانڈ کے لئے بھیج دیا ۔ اس موقع پر یلاریڈی ‘ سرکل انسپکٹر مسٹر سدھاکر نے ملزم کو اخباری نمائندوں کے سامنے پیش کرتے ہوئے قتل کی تفصیلات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہرجیاپلی سے تعلق رکھنے والی 32 سالہ لکشمی کی 15 سال قبل ماٹور کے سرینواس سے شادی انجام پائی تھی ۔ سرینواس چار سال قبل فوت ہوگیا ۔ تب سے لکشمی تنہا رہنے لگی ۔ بیوی کے مرنے کے بعد پال بھی اکیلے رہنے لگا تھا ۔ جس پر چھ ماہ قبل ان دونوں میں ناجائز تعلقات پیدا ہوگئے ۔ ان دنوں یہ دونوں کاماریڈی میں گذر بسر کر رہے تھے ۔ان دونوں کے درمیان جھگڑا ہونے پر لکشمی کاماریڈی سے اکیلے ماٹور آگئی ۔ 6 ؍ اگسٹ کو یلاریڈی کے بازار میں پال اور لکشمی کی ملاقات ہونے پر یہ دونوں مل کر ماٹور آئے اور گھر میں نشہ خوری کے دوران پھر دونوں میں جھگڑا ہوا جس پر پال نے لکشمی کو محو خواب میں رات دیر گئے کلہاڑی سے حملہ کر کے قتل کر ڈالا اور نعش کے پیروں سے چاندی کے کڑے نکال کر راہ فرار اختیار کی ۔ قتل کے چار دن بعد گھر کے اندر سے بدبو آنے پر مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد پولیس کو لکشمی کی نعش کا انکشاف ہوا ۔ پولیس نے گھر میں ملے ثبوت سے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ تانڈور گیسٹ کے پاس مشتبہ حالت میں پھر رہے پال کو حراست میں لیتے ہوئے تفتیش کرنے سے قتل کا معمہ حل ہوا۔ قاتل کے پاس سے کلہاڑی ‘ چاندی کے کڑے ضبط کرتے ہوئے اسے ریمانڈ کے لئے بھیج دیا ۔ اس موقع پر ناگی ریڈی پیٹ سب انسپکٹر پورنیشوراور کانسٹبل خواجہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT