Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قتل کو سڑک حادثہ کی شکل دینے کا معمہ حل

قتل کو سڑک حادثہ کی شکل دینے کا معمہ حل

سرکل انسپکٹر ظہیرآباد ٹاؤن سی لکشمی نارائنا کا انکشاف
ظہیرآباد :20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرکل انسپکٹر ظہیرآباد ٹاؤن مسٹر سی لکشمی نارائنا نے آج یہاں اپنے چیمبر میں طلب کردہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پولیس چراغ پلی نے گزشتہ 28 اپریل کو آوٹر رنگ روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ کے مہلوک کی ہلاکت کا معمہ حل کردیا ہے اور قتل کر کے حادثہ کی شکل دینے والے خاطی ملزم کو گرفتار کر کے اسے عدالتی تحویل میں دیدیا ہے ۔ سرکل انسپکٹر نے اس واردات کی تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے کہا کہ ضلع محبوب نگر میں واقع سوریا گڈہ تانڈہ کا متوطن 28 سالہ ٹپر لاری ڈرائیور روی نائیک اور چندا نگر حیدرآباد کے متوطن 35 سالہ ٹپر لاری ڈرائیور آدی نے اپنی ذاتی ٹپر لاریوں کو ظہیرآباد کے قریب جاری قومی شاہراہ کے توسیعی کام میں لگادیا تھا ۔ ایک روز شانتولا آدی نے اپنے دوست روی نائیک سے ظہیرآباد میں جاری کام سے اپنی بیزارگی کا اظہار کرتے ہوئے  کام چھوڑ دینے کے اپنے ارادہ کا تذکرہ کیا ۔ روی نائیک نے گزشتہ 28 اپریل کو شانتولا آدی کی ٹہپر میں سوار ہو کر سداسیوپیٹ کیلئے روانہ ہوا اور وہاں دونوں نے مل کر شراب نوشی کی ۔ اس موقع پر منصوبہ کے مطابق کم مقدار میں شراب پینے والے ٹپر ڈرائیور روی نائیک نے نشے میں دُھت اپنے دوست شانتولا آدی کے سر پر زونی پتھر سے مارا ۔ جس کے نتیجے میں وہ موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا ۔ بعدازاں روی نائیک نے شانتولا آدی کی نعش کو اسی کی ٹپر میں لے کر آوٹر رنگ روڈ پر پھینک دیا اور اسے حادثہ کی شکل دینے کیلئے نعش پر لاری چلادی ۔ مہلوک شانتولا آدی کی بیوی کی جانب سے اپنے شوہر کی گمشدگی سے متعلق کی گئی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے چراغ پلی پولیس نے روی نائیک کو حراست میں لے کر تفیش کی ۔ اس دوران روی نائیک نے اپنے جرم کا اقبال کیا ۔ اس موقع پر چراغ پلی پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر مسٹر راج شیکھر اور ان کے ہمنامی ظہیرآباد ٹاؤن کے سب انسپکٹر اور دوسرے سرکل انسپکٹر کے ہمراہ پریس کانفرنس میں موجود تھے ۔
پرگی میں خاتون کی خودسوزی
پرگی 20؍ مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)  شوہر کے ظالمانہ رویہ سے تنگ آکر بچہ اور ماں نے خودکشی کر لینے کا واقعہ ضلع رنگاریڈی کلچرلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا ۔ پولیس سی آئی پرساد کے مطابق کلچرلہ منڈل چلاپور کی رہنے والی سوا بی 20 سالہ ، لڑکے آکھیل 4 سالہ ان دونوں نے کیروسین ڈال کر لڑکے کو جلادی اس کے بعد خود کو بھی جلا کر خودکشی کرلی ۔ کلچرکہ پولیس کیس کر کے دریافت کررہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT