Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / قتل کیس میں بی جے پی رکن اسمبلی کا رشتہ دار گرفتار

قتل کیس میں بی جے پی رکن اسمبلی کا رشتہ دار گرفتار

تھانے ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : مقامی بی جے پی رکن اسمبلی کے قریبی رشتہ دار کو آج گرفتار کرلیا جن کے خلاف آر پی آئی کارکن کے قتل کا کیس درج کیا گیا تھا ۔ تھانے پولیس انسپکٹر سکھدرناریکر نے بتایا کہ اصل ملزم 27 سالہ پریش عرف راجو چوگھلے جو کہ بھیونڈی کے بی جے پی رکن اسمبلی مہیش چوگھلے کے کزن ہیں گرفتار کرلیا گیا اس واقعہ کے بعد سے وہ مفرور تھے ۔ اس کیس کے سلسلہ میں 5 دیگر ملزمین کو بھی پیر کے دن گرفتار کرلیا گیا ۔ ریپبلیکن پارٹی آف انڈیا کے کارکن وکی دھیپے ( 20 سال ) اور دیگر کارکنوں پر نوجوانوں کے ایک گروپ نے 11 مئی کو مہلک ہتھیاروں سے حملہ کردیا تھا اور ہاسپٹل میں 15 مئی کو دھیپے کی موت کے بعد آر پی آئی کے حامیوں نے بھیونڈی ٹاون میں پرتشدد احتجاج کیا تھا جس میں 30 سے زائد گاڑیوں بشمول پولیس کی 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT