Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / قتل کیس میں گبرسنگھ کو دو سال کی سزا

قتل کیس میں گبرسنگھ کو دو سال کی سزا

حیدرآباد ۔ /11 مئی (سیاست نیوز) نامپلی کریمنل کورٹ کے تیسرے ایڈیشنل میٹرو پولیٹین سیشن جج نے آج راجندر نگر پولیس اسٹیشن سے وابستہ روڈی شیٹر بلجیت عرف گبر سنگھ کو اقدام قتل کیس میں دو سال کی سزاء سنائی ۔ اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس پنجہ گٹہ ایم وینکٹیشورلو نے بتایا کہ بلجیت سنگھ نے /27 اپریل 2015 ء میں ایس آر نگر علاقہ میں ٹھیلہ بنڈی کا کاروبار کرنے والے پی مکیش پر معمول نہ دینے کے نتیجہ میں خنجر سے حملہ کیا تھا جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس نے روڈی شیٹر کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور اس کے خلاف چارج شیٹ بھی داخل کی گئی تھی اور سیشن جج نے بلجیت سنگھ روڈی شیٹر کو قصور وار پائے جانے پر دو سال کی سزاء قید بامشقت سنائی اور 1000 روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ بلجیت سنگھ ایک عادی مجرم ہے اور اسے سابق میں پی ڈی ایکٹ میں بھی جیل بھیجا گیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT