Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / قتل کیس میں 4 پولیس عہدیدار ملوث

قتل کیس میں 4 پولیس عہدیدار ملوث

بلند شہر ( اترپردیش ) ۔ 20 ۔ اکٹوبر : (سیاست ڈاٹ کام ) : جہانگیر آباد ٹاون میں ایک 45 سالہ شخص کو جائیداد کے تنازعہ پر 8 افراد بشمول 4 پولیس ملازمین نے ہلاک کردیا ۔ ایس ایس پی مسٹر اننل دیوتیواری نے بتایا کہ اوم پرکاش کا دنیش نامی شخص سے جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا ۔ جسے کل 8 افراد بشمول ایک سب انسپکٹر اور 3 کانسٹبلوں نے مار پیٹ کر کے ختم کردیا ۔ تمام ملزمین کے خلاف سیکشن 302 کے تحت کیس درج کیا گیا اور نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم روانہ کردیا گیا جس کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT