Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / قتل کیس کے گواہوںکو دھمکانے پر خود ساختہ وکیل گرفتار

قتل کیس کے گواہوںکو دھمکانے پر خود ساختہ وکیل گرفتار

حیدرآباد 21 اگسٹ (سیاست نیوز) حسینی علم پولیس نے ایک خود ساختہ وکیل کو قتل کیس کے گواہوں کو دھمکانے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مجیب اللہ شریف ‘ جو خود ساختہ وکیل بتایا جاتا ہے، گزشتہ سال اپنے دیگر افراد خاندان و ساتھیوں کی مدد سے پرنٹنگ پریس کے مالک مرزا خلیل بیگ کا قتل کردیا تھا اور طویل عرصہ تک پولیس کو مطلوب تھا۔ گرفتاری کے بعد وہ ضمانت پر تھا۔ اے سی پی چارمینار اشوک چکرورتی نے بتایا کہ مجیب اللہ شریف نے کیس کے گواہوں کو دھمکایا ۔ اُس نے مقتول کے رشتہ داروں کو دھمکایا۔ جس پر حسینی علم پولیس نے اُس کے خلاف ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے گرفتار کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT