Friday , March 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قتل کی سنگین واردات

قتل کی سنگین واردات

سدی پیٹ۔ 16 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل کے موضع انسان پلی میں قتل کی ایک سنگین واردات پیش آئی۔ پوچیا نامی شخص عمر 60 سال جذبات سے مغلوب اپنی بیوی اور بہو پر کلہاڑی سے بیدردی و بے رحمی سے وار کیا جس کے نتیجہ میں بیوی لکشمی عمر 55 سال برسرموقع ہلاک ہوگئی، بہو انیتا 33 سال شدید زخمی حالت میں ایریا ہاسپٹل سدی پیٹ منتقل کیا گیا جہاں فوراً ڈاکٹرس نے نازک حالت کے پیش نظر گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ کہا جاتا ہے کہ قاتل (پوچیا) ذہنی کمزوری کا شکار تھا۔ قتل کی وجہ سے ابھی دریافت نہیں پائی تاہم پولیس رول نے قاتل کو حراست میں لے لیا۔ کمشنر آف پولیس سدی پیٹ شیوا کمار اطلاع پاکر فوراً ایریا ہاسپٹل پہنچ کر قتل کا جائزہ لیا۔ مقتولہ کو دو لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ کیس درج رجسٹر کرلیا گیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT