Friday , September 22 2017
Home / دنیا / قتل کی ہندوستانی ملزمہ کی سزا کالعدم ، مقدمہ کی دوبارہ سماعت

قتل کی ہندوستانی ملزمہ کی سزا کالعدم ، مقدمہ کی دوبارہ سماعت

ملبورن ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : ایک ہندوستانی شہری جسے اپنے سابقہ عاشق کی منگیتر کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا تھا اور 2015 میں جسے سزاء بھی سنائی گئی تھی ۔ اس ملزمہ کی سزا کو آسٹریلیا کی ایک عدالت نے کالعدم قرار دیتے ہوئے دوبارہ مقدمہ چلائے جانے کی ہدایت جاری کی ۔ نیو ساوتھ ویلز کورٹ آف کریمنل اپیل نے ملزمہ منیشا پٹیل کی سزاء کے خلاف داخل کردہ درخواست پر غور کرنے کے لیے مقدمہ کی دوبارہ سماعت کرنے کا حکم دیا ۔ سڈنی مارننگ ہیرالڈ نے یہ خبر دی ۔ یاد رہے کہ اس وقت یعنی 2013 میں 32 سالہ ملزمہ منیشا پٹیل نے 28 سالہ پوروی جوشی کو قتل کردیا تھا جسے بعد ازاں 24 سال کی سزائے قید سنائی گئی تھی ۔ جب کہ 18 سال تک پیرول نہ دئیے جانے کی خصوصی ہدایت بھی جاری کی گئی تھی ۔ منیشا پٹیل نے سلور واٹر ویمنس کریکشنل سنٹر ( اصلاحی مرکز ) سے ویڈیو لنک کے ذریعہ عدالت میں حاضری دی ۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ پوروی جوشی ہندوستان سے آسٹریلیا پہنچی تھی اور نیرج دوے نامی شخص سے شادی کرنے والی تھی جس کا قبل ازیں ملزمہ منیشا پٹیل سے معاشقہ تھا ۔۔

 

طیارہ کے انجن میں آتشزدگی
کوئی جانی نقصان نہیں
واشنگٹن ۔ 24 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام) : نیوارک لبرٹی انٹرنیشنل ایرپورٹ موقوعہ نیوجرسی کو ایک طیارہ کے انجن میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد بند کردیا گیا ۔ یاد رہے کہ نیویارک شہر کے قریب اس ایرپورٹ سے متعدد بین الاقوامی پروازیں روانہ ہوتی ہیں ۔ انجن میں آگ لگنے کے بعد طیارہ سے مسافرین کا تخلیہ کروایا گیا ۔ کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ طیارہ سان فرانسسکو کے لیے روانہ ہونے والا تھا لیکن ٹیک آف سے قبل ہی انجن میں آگ لگنے کا پتہ چل گیا اور اس طرح ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایرپورٹ کے علاوہ طیارہ میں بھی ضروری تبدیلیوں کے بعد ایرپورٹ کو پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT