Saturday , October 21 2017
Home / Top Stories / قتل کے مجرم سعودی شہزادہ کا سر قلم کردیا گیا

قتل کے مجرم سعودی شہزادہ کا سر قلم کردیا گیا

دبئی 19 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) قتل کے جرم میں سعودی عرب میں غیر معمولی طور پرکل شاہی خاندان کے ایک کو موت کی سزا دیدی گئی.یہ اپنے طور پر ایک غیر معمولی واقعہ ہے جس میں شاہی خاندان کے کسی رکن کو سزائے موت دی گئی۔سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے کہا گیا کہ شہزادہ ترکی بن سعود الکبیر کو سعودی شہری عادل المحمیدکو جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کے جرم میں سعودی دارالحکومت ریاض میں سزائے موت دی گئی۔سر قلم کئے جانے کے اس واقعہ کے ساتھ رواں سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے ۔عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس شہزادے کو نومبر 2014میں اپنے دوست کو قتل کرنے پر بھی سزائے موت سنائی گئی تھی۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں قتل، منشیات کی اسمگلنگ، مسلح ڈکیتی، عصمت ریزی اور اسلامی تعلیمات کے تحت قائم اصولوں سے انکار پر سزائے موت دی جاتی ہے۔اب تک جن افراد کو سزائے موت دی گئی، ان میں زیادہ تر ان کے سر تلوار سے قلم کئے گئے۔ انسانی حقوق کی پامالیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے قبل ازیں جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب میں گزشتہ سال 158 افراد کو سزائے موت دی گئی، جو ایران اور پاکستان کے بعد سب سے زیادہ ہے ۔اسی سال جنوری میں سعودی عرب میں ’دہشت گردی‘ کے جرم میں ایک ہی روز 47 افراد کے سرقلم کردیئے گئے تھے ۔ ان میں مشہور عالم شیخ نمر النمربھی شامل تھے ۔ گردن زدنی کے اس واقعے پر سعودی ایران تلخی اتنی بڑھی کہ نوبت تہران میں سعودی سفارتخانے کو نذرآتش کرنے کی کوشش اور دونوں ملکوں میں سفارتی تعلقات کے خاتمے تک پہنچ گئی۔

TOPPOPULARRECENT