Monday , August 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قتل کے ملزمین کی تہاڑ جیل سے محبوب نگر عدالت میں پیشی

قتل کے ملزمین کی تہاڑ جیل سے محبوب نگر عدالت میں پیشی

محبوب نگر۔/22جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 10سال قبل آنجہانی ایم ایل اے نرسی ریڈی کے قتل کے اہم ملزم اور ماوسٹ سنٹرل کمیٹی کے ممبر کوبارڈ گاندھی کو دہلی تہار جیل سے محبوب نگر کورٹ میں پیش کیا گیا۔ اس کیس میں وہ 19ویں مجرم ہیں۔ سکنڈ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج رادھا دیوی کے روبرو ان کو پیش کیا گیا۔ دہلی پولیس نے جج سے اپیل کی کہ وہ کوباڈگاندھی کو تہار جیل سے کسی دوسرے قریبی جیل کو منتقل کردیں۔ جس پر جج رادھا دیوی نے چرلہ پلی جیل منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے اور مقدمہ کی آئندہ سماعت 4جولائی مقرر کی۔

بدعنوانی کی شکایت پر آر ڈی او کے
خلاف کاروائی
محبوب نگر۔/22 جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہنمنت ریڈی آر ڈی او محبوب نگر کوسرینڈر کرنے کے احکامات صلع کلکٹر سری دیوی نے جاری کردیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کلکٹر نے آر ڈی او کو بدعنوانیوں کی شکایات پر کئی مرتبہ نوٹس وجہ نمائی جاری کی تھی اور مزید کئی ایک شکایات کے پیش نظر انہیں سرینڈر کردیا۔ ضلع کلکٹر نے شریمتی ایم ونجا دیوی اسپیشل کلکٹر اینڈ ایکوائزیشن کو آرڈی او کی زائد ذمہ داری تفویض کی۔ چنانچہ محترمہ نے جائزہ بھی حاصل کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT