Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / قتل کے ملزم کی جگہ کانگریس رکن اسمبلی کی تصویر کی اشاعت

قتل کے ملزم کی جگہ کانگریس رکن اسمبلی کی تصویر کی اشاعت

اسمبلی میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری اور
رکن اسمبلی ومشی چندرا ریڈی کے درمیان جھڑپ
حیدرآباد ۔ 18 ۔ جنوری (سیاست نیوز) شہر کے ایک تلگو روزنامہ میں قتل کے ملزم کی جگہ کانگریس کے رکن اسمبلی کی تصویر شائع کرنے کا مسئلہ اسمبلی میں بحث کا موضوع بن گیا ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری اور کانگریس کے رکن ومشی چندر ریڈی کے درمیان لفظی جھڑپ ہوئی اور ایک مرحلہ پر ومشی چندر ریڈی مائیک دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں پہنچ گئے ۔ تنازعہ اس وقت شروع ہوا جب ڈپٹی چیف منسٹر آنگن واڑی اداروں کے مسائل پر ضمنی سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ سری ہری کے بیان کے دوران جب ومشی چندر ریڈی نے کچھ ریمارک کیا تو سری ہری برہم ہوگئے اور کہا کہ ومشی چندر ریڈی تمہیں پی ڈی ایکٹ کے تحت گرفتار کرنے کی خبر اخبار میں شائع ہوئی ہے اور گرفتار شدہ شخص کی جگہ آپ کی تصویر شائع ہوگئی، پہلے اس معاملہ کو دیکھیں۔ کڈیم سری ہری کے اس ریمارک پر ومشی چندر ریڈی اور کانگریس کے دیگر ارکان نے  اعتراض کیا ۔ ومشی چندر ریڈی نے کہا کہ وہ ڈپٹی چیف منسٹر کا احترام کرتے ہیں کیونکہ وہ سینئر لیجسلیٹر ہیں لیکن آج ان کے رویہ کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوا کہ نوجوان ارکان کیلئے ان کے پاس سیکھنے کی کوئی چیز نہیں ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کا رویہ نامناسب ہے اور اس عہدہ پر اس طرح کے ریمارک ٹھیک نہیں ۔ سری ہری نے وضاحت کی کہ ان کا مقصد تنقید کرنا نہیں بلکہ صرف توجہ دلانا تھا۔ ایک تلگو اخبار میں کسی قتل کے معاملہ میں گرفتار ملزم کی تصویر شائع ہوئی چونکہ ملزم کا نام ومشی ہے لہذا غلطی سے اخبار نے ومشی چندر ریڈی کی تصویر شائع کردی ۔ اسپیکر مدھو سدن چاری کی مداخلت پر یہ معاملہ ختم ہوا۔

TOPPOPULARRECENT