Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / قتل کے ملزم گاؤ رکھشک کا بھگت سنگھ سے تقابل

قتل کے ملزم گاؤ رکھشک کا بھگت سنگھ سے تقابل

جئے پور 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خود ساختہ گاؤ رکھشک سادھوی کمل دیدی نے الوار قتل کیس کے ایک ملزم کا انقلابیوں بھگت سنگھ اور چندرشیکھر آزاد سے تقابل کیا ہے جس پر تنازعہ چھڑ سکتا ہے۔ ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے جس پر سادھوی نے گرفتار شدہ ملزم ویپن یادو سے ملاقات کی جب وہ ضلع الوار کے بہرور کے ایک کالج میں اپنے سالانہ امتحان میں شرکت کے لئے آیا تھا۔ اِس ویڈیو میں جو عام ہوچکا ہے، سادھوی کو یادو سے یہ کہتے ہوئے دکھایا گیا کہ سارا ملک تمہارے ساتھ ہے۔ اگر ہم ہمارے ملک میں اِس طرح کا اقدام نہ کریں تو پھر کون کرے گا، تمہیں کسی بھی قسم کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ تحریک آزادی کے انقلابیوں کے ساتھ یادو کا تقابل کرتے ہوئے سادھوی نے کہاکہ بھگت سنگھ، چندرشیکھر آزاد اور سکھدیو جیسے لوگوں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا تھا۔ سادھوی صدر راشٹریہ مہیلا گاؤرکھشک دل ہے جو خود ساختہ گاؤ رکھشک گروپ ہے اور راجستھان، ہریانہ اور اترپردیش میں سرگرم ہے۔ سادھوی نے یادو سے اُس کی صحت کے تعلق سے دریافت کیا اور کہاکہ کیا تمہیں مناسب غذا مل رہی ہے اور آیا تم ٹھیک ٹھاک ہو۔ جب یادو نے اثبات میں سر ہلایا تو سادھوی نے اُس سے کہاکہ ہچکچاؤ نہیں جو بھی کہنا ہو کہو۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT