Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / قحبہ گری کے اڈہ پر اسٹنگ آپریشن و جبری وصولی

قحبہ گری کے اڈہ پر اسٹنگ آپریشن و جبری وصولی

ٹی وی چیانل کا ایم ڈی ‘ کرائم رپورٹر و دوسرے افراد گرفتار
حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) جوبلی ہلز پولیس نے قحبہ گری کے اڈہ پر اسٹنگ آپریشن کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے اور سی آئی ڈی پولیس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے جبراً وصولی میں ملوث 11 افراد بشمول ٹی وی چیانل کے مینیجنگ ڈائریکٹر، کرائم رپورٹر اور ایک ہوم گارڈ کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر آف پولیس ویسٹ زون اے وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ اسٹوڈیو 9 نیوز چیانل کے کرائم رپورٹر 28 سالہ محمد جمیل نے ٹی وی چیانل کے مینیجنگ ڈائریکٹر پی شیو کمار اور سی آئی ڈی سے وابستہ ہوم گارڈ پی جگدیشور ریڈی نے جوبلی ہلز علاقہ میں پہنچ کر خود کو سی آئی ڈی عہدیدار ظاہر کرکے قحبہ گری کے اڈہ پر موجود دلالوں اور گاہکوں سے 84 ہزار روپئے نقد رقم، طلائی چین اور ایک خاتون کا بنگلہ دیشی پاسپورٹ چھین لیا۔ مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ ٹی وی چیانل کے رپورٹر نے مینیجنگ ڈائریکٹر کی ایما پر یہ کارروائی کی تاکہ معاشی پریشانیوں سے نمٹا جاسکے۔ مذکورہ واقعہ کے بعد جبراً حاصل کی گئی رقم اور دیگر اشیا وہ آپس میں تقسیم کرلئے۔ پولیس نے اس کیس میں ملوث اسٹوڈیو 9 کے کیمرہ مین جی راجو، ٹی سنجیو ریڈی، این کانتی مدھو، شیخ سلیم، وی گوری، وی راجی، جی وجیہ کو گرفتار کرلیا اور گرفتار شدہ ملزمین کے قبضہ سے مسروقہ نقد رقم، طلائی چین، موبائل فونس اور بنگلہ دیشی پاسپورٹ برآمد کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT