Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / قحبہ گری کے اڈے بے نقاب چار دلال گرفتار

قحبہ گری کے اڈے بے نقاب چار دلال گرفتار

حیدرآباد ۔ /20 جولائی (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس اور ایسٹ زون ٹیم کی مشترکہ کارروائی میں علاقہ ریڈی کالونی سعیدآباد اور سلیم نگر کالونی ملک پیٹ میں دو مختلف قحبہ گری کے اڈوں پر دھاوا کرتے ہوئے چار دلالوں کو گرفتار کرلیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ٹاسک فورس نے ان دھاوؤں میں یو سرینواس ، وی سائی کمار ، ایم راجو ، پی سری راملو کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ افراد خواتین کو مختلف ریاستوں سے شہر منتقل کرتے ہوئے یہ کاروبار چلارہے تھے ۔ پولیس نے ان دھاوؤں میں ان خواتین کو ان کے چنگل سے بچالیا اور وہاں سے 23 ہزار نقد رقم اور 8 موبائیل فون برآمد کرلئے ۔

 

TOPPOPULARRECENT