Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / قدرتی آفات سے نمٹنے جنوب ایشیائی ممالک کی مشترکہ فورس کی تجویز

قدرتی آفات سے نمٹنے جنوب ایشیائی ممالک کی مشترکہ فورس کی تجویز

نئی دہلی ۔ 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ایشیاء تک رسائی کی پالیسی پر پیشرفت کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ان ممالک کی مشترکہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ فورس اور ان کی مشترکہ مشقوں کی تجویز پیش کی۔ مودی نے آج بنگلہ دیش کی ہم منصب شیخ حسینہ سے ملاقات کی۔ وزیراعظم بنگلہ دیش نے نصف گھنٹے کی اس ملاقات کے دوران مودی کی تجویز کا خیرمقدم کیا۔ ان کے پریس سکریٹری احسان الکریم نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو یہ بات بتائی۔ صدرجمہوریہ پرنب مکرجی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت اور آخری رسومات میں شرکت کیلئے شیخ حسینہ ایک روزہ دورہ پر یہاں آئی ہوئی ہیں۔ شیخ حسینہ نے یہ تجویز پیش کی کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش کو مشترکہ طور پر وسیع تر مارکٹ پر کنٹرول کرنا چاہئے تاکہ دیگر علاقوں پر انحصار کم ہوسکے۔ نریندر مودی نے اراضی سرحدی معاہدہ پر عمل آوری کیلئے شیخ حسینہ کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT