Wednesday , October 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / قدیم تعلقہ چیریال کو نئے ضلع سدی پیٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

قدیم تعلقہ چیریال کو نئے ضلع سدی پیٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

مدور /10 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جغرفیائی اعتبار سے اضلاع ورنگل کریم نگر ، میدک اور نلگنڈہ سے مربوط ضلع ورنگل کا قدیم تعلقہ چیریال ہے جس میں چیریال مدور ،نرمٹہ اور بچناپیٹھ منڈلس شامل ہیں ۔ گذشتہ زائد از 6 دہوں سے ضلع مستقر ورنگل سے زائد از 80 کیلومیٹر دور ہونے کے باعث ترقی کے میدان میں پچھڑکر پسماندگی کا شکار ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر مساجد کمیٹی مدور جناب تاج محمد نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد ریاستی سطح پر ہونے والے اضلاع کے از سر نو حد بندی کے ضمن میں قدیم تعلقہ چیریال سے محلقہ منڈلس کو مجوزہ نئے ضلع سدی پیٹ میں شامل کرنے سے مذکورہ منڈلس کی پسماندگی دور ہوکر ترقی کے میدان پیشرفت ممکن ہوسکے گی ۔

TOPPOPULARRECENT