Monday , September 25 2017
Home / جرائم و حادثات / قدیم جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس سے چھیڑ چھاڑ اور فروختگی پر دو افراد گرفتار

قدیم جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس سے چھیڑ چھاڑ اور فروختگی پر دو افراد گرفتار

حیدرآباد 22 اگسٹ (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ساؤتھ زون ٹیم نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جو قدیم جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس میں تاریخ اور نام مٹاکر دوگنے دام میں فروخت کررہے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ 50 سالہ لطیف محمد خان ساکن نیو سنتوش نگر کالونی جو پیشہ سے ڈاکیومنٹ رائٹر ہے مبینہ طور پر قدیم جوڈیشیل اسٹامپ پیپرس حاصل کرکے اِسے رئیل اسٹیٹ دلالوں اور عدلیہ میں زیرالتواء مقدمات کے فریقوں کو فروخت کیا کرتا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ شخص جاریہ سال مئی میں ملا ریڈی ساکن چندرائن گٹہ سے قدیم 50 اسٹامپ پیپرس کم دام میں حاصل کئے جبکہ اعظم علی سے 3 سال قبل اِسی قسم کے اسٹامپ پیپرس خرید کر فی پیپر 3 تا 8 ہزار روپئے نام کی تبدیلی کے بعد فروخت کیا کرتا تھا۔ قدیم اسٹامپ پیپرس پر نام مٹانے کے لئے کمیکلس وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے اُسے اصلی ظاہر کرنے کی کوشش کیا کرتا تھا۔ ٹاسک فورس نے لطیف محمد خان اور ملا ریڈی کو گرفتار کرتے ہوئے اُن کے قبضہ سے اسٹامپ پیپرس اور دیگر اشیاء برآمد کرتے ہوئے انھیں کنچن باغ پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT