Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / قدیم شہر میں راستوں کی خستہ حالی

قدیم شہر میں راستوں کی خستہ حالی

قدم قدم پر گڑھے ، عوام کو مشکلات کا سامنا ، عہدیداران کی لاپرواہی

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : قدیم شہر کی اہم سڑکیں حادثات کے اڈے بن گئے ہیں جس کی وجہ سے گاڑی سوار اور پیدل راہرو افراد بے حد مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔ شمشیر گنج ، سری چیتنیہ ٹکنو ہائی اسکول جانے والی سڑکوں پر خانگی کاموں کے لیے من چاہے انداز میں کھود کر بعد ازاں کاموں کو روک دیا گیا ہے ۔ ان سڑکوں کو کیوں اور کس کے حکم کھودا گیا ہے مقامی افراد کو اس تعلق سے کچھ بھی معلوم نہیں ہے ۔ اور ان گڑھوں میں بارش کا پانی جمع ہوجانے کی وجہ سے کس مقام پر گڈھا ہے اس کی شناخت کرنا مشکل ہے ۔ ان حالات میں چھوٹے بچے گڑھوں میں گر کر حادثات کا شکار ہونے شدید اندیشے ہیں ۔ اس لیے مقامی عوام کا مطالبہ ہے کہ عہدیداران فوراً متعلقہ خانگی کمپنیوں کو نوٹسیں جاری کر کے فوراً گڑھوں کو بند کرنے کے اقدامات کریں اور یہی حال اپوگوڑہ علاقہ کی سڑکوں کا بھی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT