Sunday , July 23 2017
Home / شہر کی خبریں / قدیم شہر میں میٹرو ریل چلانے کا مطالبہ

قدیم شہر میں میٹرو ریل چلانے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : عالمی سطح پر مشہور پرانے شہر حیدرآباد میں میٹرو ریل چلانے کا آل انڈیا مسلم سنگم کے صدر خالد خاں نے سنگم کی آفس میں منعقدہ ایک پریس میٹ سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قدیم شہر حیدرآباد تاریخی عمارتوں اور سیاحت کیلئے عالمی سطح پر مشہور ہے اور شہر کی ترقی کے لیے میٹرو ریل کا چلایا جانا ترقی میں اضافہ ہوگا ۔ علاوہ ازیں قدیم شہر میں کمزور معیشت کے حامل افراد کثیر تعداد میں موجود ہیں جو روزانہ روزی روٹی کی تلاش میں صبح شام نقل مکانی کرتے رہتے ہیں اور قدیم شہر میں میٹرو لائن کی وجہ سے سیاحوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی نہیں ہوگی ۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں پر الزام عائد کیا کہ وہ قدیم شہر میں میٹرو ریل سسٹم کے قیام میں سنجیدہ نہیں ہیں اور عنقریب ریاستی وزیر اعلی کے سی آر سے ملاقات کر کے قدیم شہر میں میٹرو ریل چلانے پر مشتمل یادداشت بھی پیش کی جائے گی ۔ اس پریس میٹ میں تنظیم کے عہدیداران ڈاکٹر اقبال جاوید ، نعیم اللہ شریف ، مرزا یوسف بیگ ، ہاشم خان خالد اور محمد انور اقبال بھی شریک رہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT