Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / قدیم پراجکٹس کی بدلی ہوئی شکل: نتیش کمار

قدیم پراجکٹس کی بدلی ہوئی شکل: نتیش کمار

پٹنہ ۔ 18 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے وزیراعظم نریندر مودی کے انتخابات کے موقع پر 1.25 لاکھ کروڑ کے خصوصی پیاکیج کو مسترد کرتے ہوئے اسے قدیم پراجکٹس کی بدلی ہوئی شکل قرار دیا۔ انہوں نے ریاست کو ’’بیمار ‘‘ قرار دینے پر بھی شدید تنقید کی۔ نتیش کمار نے کہا کہ وزیراعظم نے جس اندازمیں معاشی پیاکیج کا اعلان کیا اس سے ایسا لگتا ہے کہ بہار کو ہراج کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آخر ایک مرغی کو کتنی مرتبہ ذبحہ کیا جائے گا۔ مودی کے اس اعلان کے صرف ایک گھنٹہ بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ وزیراعظم نے قدیم پراجکٹس کو ہی بدلی ہوئی شکل میں پیش کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT