Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / قدیم چھلہ مبارک کی منتقلی امجد اللہ خاںکا احتجاج

قدیم چھلہ مبارک کی منتقلی امجد اللہ خاںکا احتجاج

حیدرآباد۔ 19 مئی (سیاست نیوز) سلطان بازار چوراہے کے قریب آج اس وقت ہلکی سے کشیدگی پیدا ہوگئی جب ایک قدیم چھلہ مبارک کو منتقل کئے جانے پر مجلس بچاؤ تحریک کے سابق کارپوریٹر نے احتجاج کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ میٹرو ریل پروجیکٹ کے تحت اس چھلہ کو جی ایچ ایم سی ، میٹرو ریل اور مقامی پولیس کی مدد سے 20 دن قبل اسی علاقہ میں واقع سرکاری اراضی پر منتقل کیا گیا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ چھلہ مبارک کی منتقلی کیلئے وہاں کے متولی نے رضامندی ظاہر کی تھی جس کے بعد منتقلی کی کارروائی کی گئی۔ مسٹر خالد نے وہاں پہنچ کر متولی مسٹر اکبر کی اس حرکت پر شدید احتجاج کیا اور بعدازاں ان کے خلاف سلطان بازار پولیس اسٹیشن میں ایک تحریری شکایت درج کروائی گئی۔ مسٹر خالد نے وقف بورڈ کے عہدیداروں سے بھی ربط پیدا کرتے ہوئے متولی کی اس غیرمجاز حرکت کے خلاف شکایت کی ہے اور کل اس سلسلے میں مزید نمائندگی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT